اسلام آباد(آن لائن) آرمی چیف جنرل جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو اللّٰہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے،ہم باصلاحیت قوم ہیں ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہم مل کر اسکی ترقی میں حصہ ڈالیں، اسلام آبادگرین پاکستان سیمینار سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم سب یہاں پاکستان کو ایک بار پھر سر سبز کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔ہم پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے بحیثیت ادارہ مکمل جانفشانی اور قلب و روح کے ساتھ اس مرحلہ کی تکمیل کیلئے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔آرمی چیف کا قرآن پاک کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا، اللہ کی رحمت سے صرف کافر مایوس ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے دو ہی حالتیں ہیں جب اس پر مصیبت آتی ہے تو وہ صبر کرتا ہے جب خوشی ملتی ہے تو وہ شکر ادا کرتا ہے۔پاکستان نے ترقی کی منازل طے کرنی ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت اس کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، انش?اللہ۔ہمارے پاس ہر طرح کا Potential موجود ہے جو پاکستان کو عروج پر لے جاسکتا ہے۔مسلمان کے لیے نا امیدی کفر ہے۔
Load/Hide Comments



