لندن(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ وطن واپسی پر اگر جیل بھی جانا پڑا تو برداشت کر لوں گااور آئندہ عام انتخابات کا عندیہ دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق باوثوق ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نے دیرینہ ساتھیوں سے مشاورت کے دوران کہا ہے کہ وطن واپسی پرجیل بھی جانا پڑا تو کچھ عرصہ یہ بھی برداشت کر لوں گا۔نواز شریف نے قریبی ساتھیوں کو نومبر میں عام انتخابات کا عندیہ دیا ہے۔ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی کو حتمی شکل دینے کیلئے قانونی مشاورت جاری ہے، کچھ قریبی ساتھیوں کی جانب سے نواز شریف کو 14 اگست کو وطن واپسی کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ کچھ نے انہیں ستمبر کے درمیان واپسی کا مشورہ دیاہے۔سابق وزیراعظم نے ساتھیوں سے کہا ہے کہ وطن واپسی پر اگر انہیں کچھ عرصہ جیل جانا پڑا تو وہ پرواہ نہیں کریں گے۔
Load/Hide Comments



