اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے سٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کر دیئے ہیں۔منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں قرض آ چکا ہے،یہ پاکستان کے ریزرو میں اضافہ ہواہے، اس جمعہ کو دس بلین سے کمتھے، 9.6 بلین کے قریب تھے، ہر جمعہ کو پاکستان کے ریزرو کا اعلان ہوتا ہے اور آئندہ جمعے کے اعلان میں یہ دو ارب ڈالر ظاہر ہوں گے،پاکستان کے ریزرو 11.6 بلین ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف،آرمی چیف، پاکستانی عوام اور اپنی طرف سے سعودی عرب کی لیڈر شپ کا بالخصوص شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ وہ ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، وہ پاکستان کے حقیقی بھائی کے طور پر کر دار اد اکرتے ہیں۔ان کے مشکور ہوں کہ انہوں نے اپنے وعدے کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس جمع کروا دیا ہے، اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔ امید ہے کہ پاکستان کے معاشی معاملات جلد مستحکم ہو جائیں گے، حالات پہلے سے بہتر ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت پہلے سے بہتر ہے،جلد مزید استحکام آئے گا،آنے والے دنوں میں مزید اچھی ڈیویلمپنٹ ہو گی۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ اپ گریڈ کردی ہے۔
Load/Hide Comments



