پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کی چین کی مخالفت کی تردید،چینی حکام کی جانب سے ایسی کوئی بات نہیں ہوئی تھی، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل چینی حکام کی جانب سے ایسی کوئی بات نہیں ہوئی تھی جس میں تحریک انصاف کی ممکنہ طور پر برسراقتدار آنے کی چین کی جانب سے مبینہ مخالفت کی گئی ہو۔ تفصیل کے مطابق وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے 2018 الیکشن سے قبل تحریک انصاف کی ممکنہ طور پر برسراقتدار آنے کی چین کی جانب سے مبینمخالفت کے بیان کی تردید آگئی ہے۔۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ چینی حکومت نے تحریک انصاف کے حکومت بننے کی مخالفت نہیں کی تھی بلکہ حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی حکومت بننے کے بعد سی پیک پر کام کو بریک لگ گیا اور دیگر منصوبوں پر کام نہ ہونے کے برابر تھا۔انہوں نے کہا کہ صورتحال کے پیش نظر اس وقت کی حکومت نے سی پیک اتھارٹی بھی بنائی تھے لیکن اس کے باجود بھی چینی حکام مطمن نہیں ہوئے۔فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ ملتان سکھر موٹروے مکمل تھا مگر یہ افتتاح نہیں کررہے تھے، دوسرے پراجیکٹ بھی نہ چلنے کے مترداف تھے، تو ان وجوہات کے باعث چین نے سفارتی سطح پر پاکستانی حکام کو آگاہ کیا کہ اس حکومت کے ساتھ ہم کنفرٹیبل نہیں ہے، لیکن یہ ساری باتیں پی ٹی آئی حکومت بننے کے بعد ہوئی تھیں۔