اسلام آباد(آن لائن) پاکستانی عازمین کو درپیش مشکلات کے معاملے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری مذہبی امور سمیت دیگر حکام پیش ہونگے کمیٹی کا اجلاس آج بروز سوموار پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین نور عالم خان کی سربراہی میں منعقد ہوگا اجلاس میں حالیہ حج کے موقع پر پاکستان کے سرکاری اور نجی سطح ْپر جانے والے عازمین کو درپیش مشکلات کے حوالے سے سیکرٹری مذہبی امور سمیت دیگر حکام وضاحت پیش کریں گے۔واضح رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے دوران حج پاکستانی عازمین کو درپیش مشکلات کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور کے حکام کو 4جولائی کو طلب کیا تھا تاہم سیکرٹری مذہبی امور نے اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی جس پر چیرمین کمیٹی سمیت دیگر اراکین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آج بروز سوموار دوبارہ طلب کیا ہے.
Load/Hide Comments



