اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ موجودہ نیب ترامیم پچھلی ترامیم کے برعکس ہیں،کوئی قانون حتمی نہیں ہوتا۔ضمانت کا اختیارا اب بھی ٹرائل کورٹ کے پاس ہے۔ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نیب ترامیم کے اکثر کیسز وائٹ کالر کرائم کے ہیں۔نیب ترامیم کا سب سے زیادہ فائدہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اٹھایا۔خرم دستگیر نے کہا کہ ٰنیب ترامیم کا9 مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں۔نیب مکمل طور پر ناکام ہے، یہ ادارہ رختم ہوناچاہئے۔انہوں نے کہا کہ آنے والا قومی اسمبلی اجلاس اسمبلی تحلیل سے پہلے حتمی ہوگا۔
Load/Hide Comments



