نالہ لئی سمیت شہر کے 11 نالوں پر دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی (آن لائن) محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کردیا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نالہ لئی سمیت شہر کے 11 نالوں پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو دفعہ 144 پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نالہ لئی سمیت 11 برساتی نالوں پر دفعہ 144 کو 11 جولائی تک نافذ کیا گیا ہے،نالہ لئی میں تعمیراتی ملبہ اور گھریلو کوڑا کرکٹ پھینکنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،بارشون کے دوران نالہ لئی سمیت برساتی نالوں میں نہانے اور تیراکی پر بھی پابندی عائد رہے گی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا.