ملک کے مسائل حل نہ ہونے کی ایک وجہ نیب ہے،نیب سیاہ قانون ہے جو ایک آمر نے بنایا تھا،شاہد خان عباسی

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر اعظم شاہد خان عباسی نے کہا ہے کہ بہترین بات تو یہ کہ نیب کو ختم کیا جائے،نیب کوئی مثبت کام کرسکتا اور نہ کر پایا۔نیب کے ادارے کو ختم کرنے کا سب سے پہلے میں نے کہا تھا۔ملک کے مسائل حل نہ ہونے کی ایک وجہ نیب ہے،نیب سیاہ قانون ہے جو ایک آمر نے بنایا تھا،نیب کے خاتمے کا فیصلہ کابینہ کر سکتی ہے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خان عباسی نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں مل بیٹھنے اورآگے کے راستے کا تعین کرنا ہے،مذاکرات کی میز پر تحریک انصاف کا ہونا ضروری ہے۔شاہد خان عباسی نے کہا ہے کہ تلخیاں دور کریں اور ملک کور درست سمت پر لے جائیں،مسلم لیگ ن میں اختلاف رائے کی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ای سی سی کے معاملات سے مطمئن نہیں تھا،ای سی سی میں ممبر نہیں، خصوصی طور پر مدعو تھا۔پی ٹی آئی حقیقت ہے، سیاسی مفاد سے ہٹ کر ملکی مفاد کو سامنے رکھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر معمولی حالات ہیں، ایک میز پر بیٹھنے کی ضرورت ہے اورعوام کا اعتماد نظام پر بحال کرنے کی اشد ضر ورت ہے۔