پاکستان ہنگامی اجلاس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی منصوبہ بند سازشوں پر مضبوط موقف اٹھائے گا،بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد(آن لائن) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جذبات کو بھڑکانا اور اسلام کی امن، رواداری کے مذہب کے طور پر کمزور کرنا صریحاً اشتعال انگیزی ہے،پاکستان ہنگامی اجلاس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی منصوبہ بند سازشوں پر مضبوط موقف اٹھائے گا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یوم حرمت قرآن پاک پر سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغا م میں کہا کہ سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی اسلامو فوبک ذہنیت کی ایک اور مثال ہے، یہ ہمارے عقیدے کو غیر انسانی انداز سے بدنام کرنا چاہتے ہیں، جذبات کو بھڑکانا اور اسلام کی امن، رواداری کے مذہب کے طور پر کمزور کرنا صریحاً اشتعال انگیزی ہے، پاکستان اور او آئی سی کی درخواست پر اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس 11 جولائی کو ہو گا، پاکستان ہنگامی اجلاس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی منصوبہ بند سازشوں پر مضبوط موقف اٹھائے گا۔