اسلام آباد(آن لائن) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنمااسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں آئین ہے ہی نہیں، اسپیکر کو اسمبلی میں جانے سے روک کر کیا میسج گیا ہے۔گلگت بلتستان میں اسپیکر کو اسمبلی میں جانے سے روکنے پرردعمل دیتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں آئین ہے ہی نہیں، اسپیکر کو اسمبلی میں جانے سے روک کر کیا میسج گیا ہے، اس ملک میں کونسا قانون ہے اس ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، دنیا میں ہمارا تماشا بنا ہوا ہے، جمہوریت کا تماشا بنایا ہوا ہے میں تو پی ڈی ایم سے پوچھتا ہوں کون سی جمہوریت ہے یہ، کیا یہ بھٹو یا قائد اعظم کی سیاست ہے،اگر اس طرح کی سیاست آپ نے کرنی ہے تو اس سے بہتر ہے مارشل لاء ہے۔
Load/Hide Comments



