یوٹیلیٹی سٹورز پر کوکنگ آئل کی فی لیٹر 85روپے کمی کر دی گئی

اسلام آباد(آن لائن)یوٹیلیٹی اسٹورز پربرانڈ کے کوکنگ آئل کی قیمت میں 85 روپے تک کی کمی کر دی گئی ہے۔معروف برانڈکے کوکنگ آئل کی قیمت میں 85 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی، کوکنگ آئل کی قیمت 580 روپے کی بجائے495 روپے روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔اسٹورزکارپوریشن کے مطابق کوکنگ آئل کی نئی قیمت کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا۔