پاک چین خصوصی 12ویں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کا اجلاس بیجنگ میں ہوگا وفاقی وزیر احسن اقبال شرکت کرینگے

اسلام آباد(آن لائن)پاک چین خصوصی 12ویں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کا اجلاس بیجنگ میں ہوگا وفاقی وزیر احسن اقبال شرکت کرینگے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا آئندہ دورہ پاکستان اور چین کے تعلقات کی اہمیت اور ان کی سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو اجاگر کرے گا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال 8 جولائی کو چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ 11 جولائی کو ہونے والی اجلاس میں شریک ہونگے۔دورے کے دوران وزیر منصوبہ بندی اہم چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جن میں چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے چیئرمین اور دیگر اعلی حکام شامل ہیں۔سی پیک ایک اہم سنگ میل میں داخل ہوا کیونکہ یہ اقتصادی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اور علاقائی روابط کو فروغ دینے میں قابل ذکر کامیابیوں کی ایک دہائی کا جشن منا رہا ہے۔ چین میں ہونے والی دس سالہ تقریبات کے تحت، سی پی ای سی سیکرٹریٹ کی جانب سے وزارت منصوبہ بندی کے تعاون سے متعدد تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جن میں ملک بھر میں بین الاقوامی کانفرنس، تعلیمی سیشنز، ثقافتی شوز اور دیگر شامل ہیں،،،گزشتہ سال اپریل میں حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے سی پیک کو بحال کیا گیا ہے جو کہ پچھلی حکومت نے روک دیا تھا۔ گوادر میں بجلی، انفراسٹرکچر، پانی اور دیگر کے متعدد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں.