نواز شریف کو سازش کے تحت اقتدار سے نکالنے والے عدلیہ سمیت تمام کرداربے نقا ب ہوچکے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سازش کے تحت اقتدار سے نکالنے والے عدلیہ سمیت تمام کرداربے نقا ب ہوچکے، تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے واضح کر دیا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ کہیں اور ہو اتھا ایسے تمام کرداروں کو عبرت ناک سزا دلوانے کیلئے آرٹیکل 6سمیت تمام آپشن زیر غور ہیں، ملکی مسائل کا حل نواز شریف کے پاس ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سی پیک منصوبے کو 10 سال مکمل ہو گئے،سی پیک نواز شریف کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔ نواز شریف نے پاکستانی عوام کو سی پیک کا تحفہ دیا لیکن 2013 میں پی ٹی آئی نے ملک میں عدم استحکام کی بنیاد رکھی،2017میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا تھا،؎2017 میں ملک میں ترقیکی بلند شرح اور مہنگائی کم ترین سطح پر تھی،عمران خان چار سال تک پاکستان پر مسلط لیکن اس شخص نے سوائے طعن زنی کے کچھ نہیں کیا،،کچھ کرداروں نے ملک کو مہنگائی کے حوالے کیا،نواز شریف نے ملکی معیشت کا استحکام بخشا،ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ دیا، سی پیک کا تحفہ نواز شریف اور چینی صدر کا وژن ہے،گزشتہ حکومت میں توانائی سمیت کئی بحران پیداہوئے،سی پیک کا منصوبہ شروع ہوتے ہی سازشی عناصر متحرک ہو گئے تھے لیکن آج سی پیک منصوبے کو 10سال ہو گئے۔ یہ ڈی چوک پر کھڑے ہو کر ملک کو جلانے کی بات کرتے تھے، کنٹینر پر کھڑے ہو کر سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا کہتا تھا۔ قائد مسلم لیگ ن کو ہٹایا گیا تو میٹرو جلائی گئی اور نہ ہی شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک میں نفرت کی آگ لگائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام مشکلات کا حل نوا ز شریف کے پاس ہے،نواز شریف کے خلاف سازش کر کے ایک کٹھ پتلی کو وزیراعظم بنایا گیا پی ٹی آئی کے سنیئر رہنما بھی نواز شریف کے خلاف ہونیوالی ساز ش کو بے کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے بڑے پیمانے پر سازش کی گئی۔نواز شریف کو سازش کے تحت اقتدار سے نکالنے والے عدلیہ سمیت تمام کرداربے نقا ب ہوچکے ہیں، تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے واضح کر دیا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ کہیں اور ہو اتھا ایسے تمام کرداروں کو عبرت ناک سزا دلوانے کیلئے آرٹیکل 6سمیت تمام آپشن زیر غور ہیں، نواز شریف کے خلاف سازش دراصل عوام کے خلاف سازش تھی۔ نواز شریف کو ہٹا کر ملک سے زیادتی کی گئی جس کا ازالہ ہونا چاہئیے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے صوبوں میں کامیاب جماعتوں کو حکومت بنانے کا موقع دیا، آرمی چیف، وزیراعظم، اور وزارت خزانہ کی ٹیم نے آئی ایم ایف معاہدے کی کامیابی کیلئے اہم کردار ادا کیا.