قرآن پاک کی بے حرمتی کا دلخراش سانحہ کی مذمت کرتے ہیں:پاکستان

اسلام آباد(آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا دلخراش سانحہ کی مذمت کرتا ہے، سویڈن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے رہیں گے، پاکستان کی درخواست پر اسلاموفوبک معاملات پر اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس جلد ہو گا،ہندوستان کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ مظالم، طاقت کا اندھا دھند استعمال بند کرے،مسئلہ کشمیر کا بدنیتی پر مبنی کوئی اور حل ناقابل قبول ہے،بھارت کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی نظر بندی ختم کرے، انہیں رہا کیا جائے، سی پیک دوطرفہ منصوبہ ہے، تاہم تمام ممالک سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، بھارتی قیادت انسداد دہشتگردی کی جنگ کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال نہ کرے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے جمعرات کو دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مسئلہ کشمیر کا بدنیتی پر مبنی کوئی اور حل ناقابل قبول ہے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں، کشمیری امنگوں کے مطابق ہے، ہندوستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں عید الاضحٰی نہیں منانے دیگئی بھارت نے کشمیری مسلمانوں کو عید کی نماز تک ادا نہیں کرنے دی کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی نظر بندی ختم کرے، انہیں رہا کیا جائے، شہید کشمیر برہان مظفر وانی کی ساتویں برسی 8 جولائی کو منائی جائے گی ہندوستان کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ مظالم، طاقت کا اندھا دھند استعمال بند کرے، جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے،مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں، کشمیری امنگوں کے مطابق ہے مسئلہ کشمیر کا بدنیتی پر مبنی کوئی اور حل ناقابل قبول ہے پاکستان نے جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے یا کنٹرول کو کبھی تسلیم نہیں کیاکوئی بھی آرٹیکل یا قانون کو بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر پر قبضے کو دوام دے، قبول نہیں ہندوستان کے کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنے کے ہتھکنڈوں کو پاکستان کسی صورت تسلیم نہیں کرتا پاکستان اور بھارت کی پالیسی میں کسی قسم کی کوئی مماثلت نہیں ہندوستان دہشتگردی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، مذاکرات کا راستہ بند کر چکابھارتی وزیر دفاع کے بیان کو پاکستان مکمل طور پر مسترد کرتا ہیآزاد جموں و کشمیر دنیا کو رسائی حاصل، مقامی آبادی آزادی سے زندگی بسر کر رہی ہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، وہاں کسی کو جانے کی اجازت نہیں،ہندوستان مقبوضہ علاقے میں دنیا کو سب اچھا دکھا رہا ہے، درحقیقت مقتل گاہ بن چکا بھارت نے جموں و کشمیر کو دنیا کے بڑے انسانی قید خانہ میں تبدیل کر دیا ہے مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا جا سب سے بڑا ملٹرائزڈ زون ہے۔ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کی پاکستان ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنے پر مبارکباد پیش کرتا ہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جاپان کا چار روزہ سرکاری دورہ کیا سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان اس وقت انقرہ، ترکیہ کے سرکاری دورے پر ہیں پاکستان اور ترکیہ کے مابین دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چٹھا دور گزشتہ روز منعقد ہواپاکستان اور ترکیہ تذویراتی امور، سیکیورٹی تعاون سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دیں گے پاکستان اور چین سی پیک منصوبے کی دس سالہ سالگرہ منا رہے ہیں پاکستان میں سی پیک کے تحت منصوبوں نے توانائی، بنیادی ڈھانچے، زراعت، صنعت، سائنس و ٹیکنالوجی میں کلیدی ترقی دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ فلسطینی علاقے جنین پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتا ہے جبکہ پاکستان سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش سانحہ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔توہین قرآن کا معاملہ نیا نہیں، پہلے بھی ایسے واقعات پر سویڈن کو احتجاج ریکارڈ کرایا ہے تصدیق کرتے ہیں کہ پاکستان نے معاملے کو سویڈن کے ناظم الامور سے اٹھایا اور سویڈن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے رہیں گے پاکستان نے معاملے کو او آئی سی میں بھی اٹھایا ہے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں بھی معاملے کو اٹھایا گیاسوئیڈن کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ اگنازیو کاسیس کل سے تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں پاکستان علاقائی ربط و تعلق، تعاون اور خطے میں خوشحالی کی بات کرتا ہے.