اسحاق ڈار کی امریکی سفیر سے ملاقات،آئی ایم ایف پروگرام میں تعاون پر اظہار تشکر

اسلام آباد(آن لائن) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستا ن میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دو طرفہ سرمایہ کاری، دوطرفہ تجارت اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔،وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو معاشی ترقی کے حوالے کئے گئے حکومتی اقدامات سے متعلق، آئی ایم ایف کے ساتھ ہونیوالے معاہدے سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا، وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو بتایا کہ پاکستان کا آئی ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہد ہ طے پا گیا ہے،امریکی سفیر نے وزیر خزانہ کا شکریہ اداکیا۔