صوابی(آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9مئی کو مٹھی بھر شرپسندوں نے دشمن کے ایجنڈے پر عمل کیا، شہید کپیٹن کرنل شیر خان جیسے بہادر سپوت قوموں کی زندگی میں کم پیدا ہوتے ہیں،محسنوں کو بھلانے والی قوموں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا،شہداء کی تکریم اور تعظیم ہمارا فرض ہے۔ صوابی میں کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان کے مزار پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ شہید کپیٹن کرنل شیر خان جیسے بہادر سپوت قوموں کی زندگی میں کم پیدا ہوتے ہیں، دشمن فوج کے افسر بھی کیپٹن کرنل شیر خان کے متعرف تھے،میر ی خوش قسمتی ہے کہ میں ان کی قبر پر موجودہوں، شہدا کی قربانیوں کی بدولت یہ ملک قائم ہے، میں پہلے بھی کرنل شیر خان کے بھائی کے پاس آیا تھا، شہداء کی قربانیوں کے طفیل آج پاکستان قائم و دائم ہے۔ انہوں نے کہا 9مئی کو مٹھی بھر شرپسندوں نے دشمن کے ایجنڈے پر عمل کیا جس کی ہم نے پہلے بھی مذمت کی ہے اب بھی کر رہے،شرپسندوں نے یادگارشہدا کی بے حرمتی کی،جو قوم اپنے محسنوں کو بھلا دیتی ہے ان کا کوئی مستتقبل نہیں ہوتا،شہدا کی قربانیوں پر ہمیں فخر ہے۔،ہمیں آنیوالی نسلوں کو بھی تلقین کرنی چاہے کہ شہیدوں کی قبروں پر جائیں اور ان کے مزار پر فاتحہ خوانی کریں، میں وزیراعظم،اپنی جماعت اورحکومت کی طرف سے حاضری دینے آیا ہوں، سیاسی گروہ بندی سے بالاتری ہو کر ہمیں شہداؤں کی قربانیوں کو تسلیم کرنا ہوگا،کرنل شیر خان جیسے بہادر سپوت کے مجسمے کی بے حرمتی کی گئی، شہداء کی تکریم اور تعظیم ہمارا فرض ہے.
Load/Hide Comments



