اسلام آباد(آن لائن)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا،اجلاس کا ایجنڈا 2 نکاتی ہے،ایجنڈا پر سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر تحریک پیش کی جائے گی،وفاقی وزیرپارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی تحریک پیش کریں گے جس پر اراکین بحث میں حصہ لیں گے۔تحریک پر بحث کے خاتمہ پر مذمتی قرارداد منظورکی جائے گی۔
Load/Hide Comments



