بلاول بھٹو زرداری نیو یارک پہنچ گئے

اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری غیر سرکاری دورہ پر نیویارک پہنچ گئے،ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ ایک ہفتہ تک امریکہ میں قیام کریں گے، ممتاز امریکی تھنک ٹینکس کے اجلاسوں میں شریک ہوں گے، دورے کے دوران وزیر خارجہ نجی طور پر بعض امریکی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے،ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپان کا دورہ مکمل کر کے امریکہ روانہ ہوئے،جاپان کے دورہ پر ان کے ہمراہ موجود آصفہ بھٹو زرداری ٹوکیو سے کراچی واپس پہنچ گئیں ہیں۔