وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملاقات کی ہے۔ملاقاتمیں افواج پاکستان کے حوالے سے پیشہ ورانہ امور پر گفتگوکی گئی۔وزیر اعظم نے افواج پاکستان کی آپریشنل اور پیشہ ورانہ تیاریوں پر مکمل اظہار اطمینان کیا۔