نواز شریف پر پابندی ختم ہو چکی، نئے قانون کے تحت اب وہ الیکشن لڑ سکتے ہیں

اسلام آباد(آن لائن) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کے الیکشن لڑنے پر پابندی ختم ہو چکی نئے قانون کے تحت اب وہ الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف متحدہ عرب امارات سے عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب جا رہے ہیں جس کے بعد وہ انگلینڈ چلے جائیں گے۔اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم کی وطن واپسی سے متعلق کہا کہ پارٹی جب کہے گی نواز شریف انگلینڈ سے پاکستان آئیں گے۔نواز شریف پر وہی کیس تھا جس میں مریم نواز بری ہو چکی ہیں اب نواز شریف بھی بری ہو جائیں گے.