اسلام آباد (آن لائن) استحکام پا کستان پارٹی کی قیادت سیاسی محاذ پر متحرک ہوگئی،جہانگیرخان ترین کے وطن واپسی کے بعد ملک بھر میں سیاسی رابطے تیز کردئیے۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں 30سے زائد سابق ارکان اسمبلی اور رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ سابق ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کے بڑے گر وپ کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین،علیم خان آئندہ چند روز میں لاہور،اسلام آباد،کراچی میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ خیبرپختونخواہ کی بڑی سیاسی شخصیات کے ساتھ بھی دوبارہ رابط کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے استحکام پاکستان پارٹی سیاسی منظر نامے پر بڑے بریک تھرو کے لئے تیار ہے۔ رواں ہفتے پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کے عمل کو بھی مکمل کرلیا جائے گا۔پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کے لئے تمام قانونی ضابطے اور دستاویز ات مکمل کرلیں گیئں۔ جہانگیرخان ترین اورعبدالعلیم خان کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی جائے گی۔استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت نے پارٹی ممبرسازی مہم کو بھی بڑے پیمانے پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممبر سازی کے لئے بڑے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ مرکزی قیادت ممبرسازی مہم کی خود نگرانی کرے گی۔
Load/Hide Comments



