اسلام آباد(آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا یکم سے چار جولائی تک دورہ جاپان کے دوران وزیر خارجہ نے جاپانی وزیراعظم کو پاکستانی عوام اور حکومت کی نیک خواہشات پہنچائیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جاپانی وزیراعظم فیومیو کیشیدا سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ملاقات کی،وزیر خارجہ نے جاپانی وزیراعظم کو پاکستانی عوام اور حکومت کی نیک خواہشات پہنچائیں،دونوں جانب سے باہمی روابط بڑھانے، تمام شعبوں میں تعاون میں وسعت پر اتفاق کیا گیا۔وزیر خارجہ نے قبل ازیں جاپانی منصب یوشیماسا حیاشی سے اہم ملاقات کی جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے بعد ازاں وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کیے، دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات، تجارتی امور سرمایہ کاری، دیگر امور پر گفتگو ہوئی دونوں جانب سے رکاوٹوں سے پاک باہمی تعلقات، تجارت کو سراہا، روابط میں وسعت پر اتفاق کیا گیا.
Load/Hide Comments



