دریاؤں اور آبی ذخیروں میں آج پانی کی صورتِحال

اسلام آباد(آن لائن) وزارت پانی وبجلی نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتِ حال کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 2 لاکھ 18 ہزار 200، اخراج 1 لاکھ 10 ہزار کیوسک ہے۔منگلا میں پانی کی آمد 59 ہزار200، اخراج 10 ہزار کیوسک ہے، چشمہ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 8 ہزار 500، اخراج 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک ہے۔دریائیچناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 70 ہزار، اخراج 43 ہزار 600 کیوسک ہے۔دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 63 ہزار 700 کیوسک ہے۔تربیلا، منگلا، چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 71 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 37 لاکھ 12 ہزار ایکڑ فٹ، منگلا میں 32 لاکھ 12 ہزار ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ میں 2 لاکھ 11 ہزار ایکڑ فٹ ہے.