”کون کہاں عید منائے گا“

اسلام آباد(آن لائن) ملک کی اہم سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات کون کہاں عید منائے گا؟ مختلف سیاسی شخصیات و وفاقی اور نگران صوبائی وزرا کی اکثریت عیدالاضحی منانے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ چکی ہے۔جبکہ پنجاب بھر میں ہزار وں قیدی جیلوں میں عید االاضحی منائیں گے۔ صدر مملکت عارف علوی اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی فرضی حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس میں موجود ہیں اس لیے ان کی عید الاضحی سعودی عرب میں ہی گزرے گی۔وزیر اعظم میاں شہباز شریف اسلام آباد میں عید منائیں گے جبکہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری وزیر خارجہ بلاول بھٹو، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز عید الاضحی دبئی میں منائیں گے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری،وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کراچی میں،سیّد خورشید شاہ سکھرمیں عید منائیں گے۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن، حمزہ شہباز عید الفطرلاہور میں جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عید الاضحی تونسہ شریف میں منائیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف گجر خان میں عید منائیں گے۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ فیصل آباد،سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عید،لیاقت بلوچ لاہور میں عید منائیں گے۔سابق وزیر اعظم سیّد یوسف رضا گیلانی،سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی عید الفطر اپنے آبائی شہر ملتان میں منائیں گے جبکہ بزرگ سیاستدان، مخدوم جاوید ہاشمی عید الاضحی اپنے آبائی علاقہ مخدوم رشید میں منائیں گے۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،شیخ رشید احمد اور اعجاز الحق راولپنڈی،مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین گجرات میں نماز عیدادا کریں گے،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق منصورہ لاہورمیں عید منائیں گے، پروفیسر ساجد میر سیالکوٹ، معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل اپنے آبائی علاقہ تلمبہ میں عید الفطر منائیں گے،جمعیت علماء اسلام کے مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان،سابق وفاقی وزیر سیّد فخر امام کبیروالا میں،کسان اتحاد رہنما نظام اللہ خان پاندھا،عابد خان پاندہ اپنے ا ٓبائی علاقہ ماڑھی پاندھا میں عید منائیں گے، ممبر قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر،سابق ایم پیاے حاجی عطاء الرحمن،سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری کرم داد واہلہ، سابق ممبر قومی اسمبلی ملک غلام مرتضی میتلا جہانیاں، سابق صدر ایسوسی ایشن جہانیاں محمدلطیف خان خٹک چک نمبر53دس آرجہانیاں، سینئر رپورٹر محمد عارف سعید، ثناء اللہ احسان،ڈاکٹر یاسین گل،ڈاکٹر عمران فاروق،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اصغر،عامر گل ایڈووکیٹ جہانیاں میں عید الاضحی منائیں گے۔سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ایاز خان نیازی خانیوال،سابق چیف سیکر ٹری پنجاب حفیظ اختر رندھاوا،سید گلزار مشہدی لاہور میں عید الاضحی منائیں گے۔دوسری جانب جہاں لاکھوں اہل وطن اپنے عزیز و اقارب دوست احباب کے ہمراہ عید کی خوشیاں منائیں گے وہیں جیلوں میں مختلف جوائم کے سلسلے میں بندہزاروں قیدی اپنے پیاروں سے دور جیلوں میں عید الاضحی منائیں گے۔