اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ پی منیجمنٹ کمیٹی کے دور میں مبینہ بے ضابطگیوں کے پیش نظر خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کرتے ہو آڈیٹر جنرل پاکستان کو فوری آڈٹ شروع کروانے کیلئے خط لکھ دیا۔وفاقی وزارت بین الصوبائی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے متعلقہ ریکارڈ کی عدم فراہمی پر وفاقی حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کروانے کیلئے لکھے گئے۔خط میں کہا گیا ہے کہ آڈیٹر جنرل پی ایس ایل 8 کا بھی فوری آڈٹ شروع کرے،نجم سیٹھی دور میں ہونیوالے اخراجات کا مکمل آڈٹ کروایا جائے، آڈیٹر جنرل 22دسمبر 2022 سے 20جون 2023کا بلا تاخیر آڈٹ شروع کرے۔آڈٹ حکام نجم سیٹھی سمیت عارضی مینجمنٹ کمیٹی کے ارکان کو ملنے والی مراعات بھی جائزہ لینگے۔ وفاقی حکومت نے دسمبر 2022میں عارضی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی جبکہ وفاقی حکومت کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے غیر ضروری اخراجات بارے متعدد شکایات موصول ہوئی تھی۔
Load/Hide Comments



