لاہور (آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ایک بار پھر گرفتار لر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے سابق وزیراعلٰی پنجاب اور صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی کو دوبارہ حراست میں لے لیا ہے،ایف آئی اے ٹیم سابق وزیراعلیٰ کو جیل سے گرفتار کر کے لے گئی،ایف آئی اے ٹیم پرویز الٰہی کو بکتر بند گاڑی میں جیل سے لیکر روانہ ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم نے کارروائی کر کے پرویز الٰہی کے فرنٹ مین اور گین مین محمد زمان کو بھی گرفتار کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد زمان صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کا کیش بوائے اور فرنٹ مین ہے، محمد زمان چوہدری پرویز الٰہی کی غیر قانونی رقم کے لین دین،ترسیل میں ملوث ہے، چوہدری پرویز الٰہی کو ایف آئی اے نے اسی مقدمے میں محمد زمان کی نشاندہی پرگرفتار کیا ہے۔ایف آئی اے نے ملزم محمد زمان کے موبائل فون سے اہم شواہد حاصل کرنیکا دعویٰ کیا ہے۔
Load/Hide Comments



