پاک فوج کے ساتھ مذاکرات کے مقاصد کچھ اور ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (آن لائن ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ساتھ مذاکرات کے مقاصد کچھ اور ہیں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہی، ان سے پوچھا گیا تھا کہ چیئر مین پی ٹی آئی بار بار کہہ رہے ہیں کہ میں صرف آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مذاکرات کرنا چاہتا ہوں۔ اس پر آپ کی کیا رائے ہے؟ جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز ایک جگہ پر بیٹھ کر اتفاق رائے پیدا کریں تاکہ معاشی استحکام اور جمہوریت کی اقتدار مزید پروان چڑھے، پاک فوج ہر ایسے عمل کو سپورٹ کرتی ہے اور کرتی رہے گی، حقیقی سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں اور بلا تفریق ہیں، انکا کہنا تھا پاک فوج کے ساتھ مذاکرات کے مقاصد کچھ اور ہیں۔