پاکستان کے مسائل کا حل صرف نوازشریف کے پاس ہے: حنا پرویز بٹ

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) ڈسڑکٹ لاہور کی یوتھ کواڈینیٹر حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف نوازشریف کے پاس ہے۔ نواز شریف کو مائنس کرنے والے آج خود مائنس ہونے سے خوفزدہ ہیں۔سوشل میڈیا کے لیڈر اور عوام کے لیڈر میں فرق ہوتا ہے۔نوازشریف نے پاکستان میں ڈلیور کیا ہے اس لیے پوری دنیا انکو کامیاب لیڈر کے طور پر جانتی ہے۔دبئی اور سعودی عرب میں نوازشریف کو ملنے والا پروٹوکول مخالفین کو ہضم نہیں ہورہا۔نوازشریف نے عزت کمائی ہے پیسہ نہیں کمایا۔پاناما لیکس کے فیصلے میں بھی نوازشریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی تھی۔مریم نواز کا جھوٹے کیس میں باعزت بری ہونا انکی پاکدامنی کا واضح ثبوت ہے۔انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب میاں نوازشریف بھی عدالت سے سرخرو ہونگے اور پاکستان کے چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہونگے۔مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ جھوٹے دعوے اور وعدے نہیں کرتی بلکہ عملی طور پر عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔اس لیے پاکستان کے عوام ہر بار مسلم لیگ ن پر اعتماد کرتے ہیں۔