جدہ(آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود منیٰ پہنچ گئے،وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے منیٰ خیمہ میں وزارت مذہبی امور کے حکام سے ملاقاتیں کیں،وفاقی وزیر طلحہ محمود نے وزارت مذہبی امور حکام سے حج مشن سے متعلق بریفنگ لی،وفاقی وزیر طلحہ محمود نے کہا کہ حجاج کرام کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،تمام حجاج کرام کو خیموں میں پہنچانے کے بعد وزارت کے حکام خیموں میں جائیں گے،فریضہ حج کی طرح حجاج کرام کی خدمت کو بھی ہم نے ضروری سمجھنا ہے۔
Load/Hide Comments



