اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر تخفیف و غربت شازیہ مری نے کہا ہے کہ نااہل شخص عمر بھر کیلئے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنا چاہتا تھا،ہم نے آئینی و قانونی طریقے سے اس کو وزیراعظم کی کرسی سے ہٹایا،9مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ ہوا، املاک کو نقصان پہنچا یا گیا، حملہ آور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ہفتہ کو اسلام آباد میں سینیٹر روبینہ خالد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں بدامنی پھیلانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا،9مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ ہوا، املاک کو نقصان پہنچا یا گیا، حملہ آور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، حملہ آور کو آئین و قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے،پاکستان کی عوام اور فوج نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بہت قربانیاں دیں،نااہل شخص کو ہٹانے کیلئے ہم نے مل کر مخلوط حکومت بنائی اور ایک آئینی و قانونی طریقے سے اس شخص کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹایا یہ شخص پوری زندگی وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنا چاہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی میں کوئی نرمی نہیں ہے،پیپلز پارٹی نے ملک میں سیاسی استحکام کیلئے ہمیشہ کوششیں کی ہے اگر 9مئی کے واقعے کو نارمل دیدیا جائے تو ملک میں استحکام نہیں آسکتا،ملکی استحکام کیلئے تما م مہذب ممالک اقدامات اٹھاتے ہیں۔ گزشتہ سیلاب میں بے حد تباہی، وزیر خارجہ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان میں آکرسیلاب زہ علاقوں کا دورہ کیا،گزشتہ حکومت نے سیاسی مخالفین کو 4سال تک سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، پی ٹی آئی کے گزشتہ 4سالہ دور میں ملک کو مہنگائی، بیڈ گورننس اور معاشی عدم استحکام کا سامنا رہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان اختلاف پیدا ہونے کا تاثر دیا گیا،روبینہ خالد نے کہا کہ 2008سے 2013تک کے پی کے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخواہ نے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا، دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں کے پی کے عوام اور پاک فوج نے دیں، خیبر پختونخواہ میں سب سے زیادہ نقصان دہشتگردی کی وجہ سے ہوا.
Load/Hide Comments



