اسلام آباد (آن لائن)سابق اٹارنی جنرل اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب عرفان قادر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اپنی مرضی سے بنچ بنار ہے ہیں یہ سسلسلہ بند ہونا چاہئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بنچ سے علحیدہ ہو کر بالکل ٹھیک کیا ۔ فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر بننے والا لارجز بینچ کے ٹوٹنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق اٹارنی جنرل اور معاون خصوصی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بنچ سے علحیدہ ہو کر بالکل ٹھیک کیا ہے میں نے کل ہی کہہ دیا تھا کہ بنچ غیر قانونی بنایا گیا ہے،ان لوگوں کو قانون کی معطلی کا اختیارنہیں کیونکہ قانون بنا ہی نہیں تھا لیکن ان لوگوں نے مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اپنی مرضی سے بنچ بنار ہے ہیں یہ سسلسلہ بند ہونا چاہئے ایک جج نے کہا کہ کہ یہ ون مین شو ہے۔انہوں نے کہا کہ یحییٰ آفریدی اور جسٹس منصو ر علی شاہ کو بھی بنچ سے اٹھ جانا چاہئے تھا۔
Load/Hide Comments



