پیرس:وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

پیرس(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے زیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی،ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی،وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کی حکومت اور عوام کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہارکیا،دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے اشتراک عمل مزید بڑھانے پر اتفاق اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا.