پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ عالمی سطح پر لڑ رہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (آن لائن)ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ عالمی سطح پر لڑ رہا ہے،یاسین ملک پر مقدمہ کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش ہے،مہاجرین کے کیمپ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، جمعرات کے روز ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یونان کشتی حادثہ میں بچ جانے والوں کی ہر ممکن مدد کررہے ہیں،یونان میں مرنے والے افراد کے خاندانوں کے ڈی این اے لے لئے گئے ہیں،وزیر خارجہ نے یونان کے ہم نصب سے ٹیلی فون کیا اور صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،وزیر اعظم شہباز شریف فرانس میں موجود ہیں،ڈپٹی وزیر خارجہ روس نے پاکستان کا دورہ کیا،روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ پاکستان نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور مذاکرات کی،دونوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے گفتگو کی،برسلز میں پاکستانی وفد آئندہ ہفتے ایک اہم ملاقات کے لئے جاری کیا ہے،یورپی یونین سے مذاکرات برسلز میں ہوں گے جس میں جی ایس پی پلس پر بات ہوگی،یوپی یونین کے ساتھ پاکستان کی تجارت کو بڑھایا جائے گا،پاکستان اسرائیل کی جانب سے حالیہ مہاجرین کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتا ہے جس میں 4 فلسطینی شہید ہوئے،کشمیر میں ہزاروں لوگ اس وقت بے گھروں سی زندگی گزار رہے ہیں،پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کا مقدمہ عالمی سطح پر لڑ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ 2 جولائی کو جاپان کا دورہ کریں گے،وزیر خارجہ چاپانی حکام سے مذاکرات کرے گا،پاکستان جاپان سے اپنی تجارت کو بڑھائے گا،پاکستانی ایک وفد قازقستان 26 جون کو جارہا ہے جہاں افغانستان اور قازقستان کے وفود سے ملاقاتیں کرے گا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ہیں، اس سلسلے میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان واضح ہے، پاکستان کے امن و امان کو تباہ کرنے والوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، ہمارے پاس ان مذاکرات کے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ یونان کشتی حادثے میں بچ جانے والے افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، یہ بات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس حادثے کے پیچھے کون تھا؟ یونانی حکام بچ جانے والے افراد کے حوالے سے فیصلہ کریں گے، ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یاسین ملک پر کیس افسوسناک ہے،یہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش ہے،پاکستان بھارتی اقدامات کی مذمت کرتا ہے،یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات میں سزا دی گئی ہے،مطالبہ کرتے ہیں کہ انکو آزاد کیا جائے اور وہ اپنے اہلخانہ سے مل سکیں۔