اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے 25 ارب روپے بجٹ میں مختص کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیراعلی سندھ نے سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے وفاقی بجٹ میں الگ بجٹ مختص کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے صوبہ کے سیلاب متاثرین کیلئے 25 ارب روپے رکھے ہیں، وفاق بھی 25 ارب روپے مختص کرے۔وزیراعظم نے سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے 25 ارب روپے بجٹ میں مختص کرنے کی یقین دہانی کرادی۔وزیراعلی نے مطالبہ کیا کہ سیلاب متاثرین کے لئے ملنے والی عالمی امداد سے بھی سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے رقم مختص کی جائے۔وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد سید مرادعلی شاہ کراچی واپس روانہ ہوگئے۔
Load/Hide Comments



