اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ9مئی کو وہ کام ہو ا جو دشمن کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے باوجود معاہدے میں غیر معمولی تاخیر ہورہی ہے مگر چین ایک بار پھر ہمارے ریسکیو کیلئے سامنے آیا ہے۔چین نے ہمارے قرضوں کی تجدیدکی جو بے مثال لازوال دوستی کا نمونہ ہے۔چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ سے پاک چین معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ مارگلہ ایونیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم اختلافات ختم کر کے قوم کی طرح آگے بڑھیں تو بہت ترقی کریں گے،ہم خون پسینہ بہائیں گے اور اس قوم کو بنائیں گے، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کی گئی، 9مئی کو ملک کے خلاف دشمنی انتہا کو پہنچی وہ کا م ہو اجو کبھی نہیں دیکھا تھا،ماضی کی حکومتوں میں ترقیاتی منصوبوں میں غفلت برتی گئی اسلام آباد اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کرر ہے ہیں، گزشتہ حکومت نے ملک کی ہر چیز کو زمین بوس کر دیا،اسلام آباد اور اس سے ملحقہ علاقے ترقی سے محروم تھے،ہم پر امریکہ نواز حکومت کا الزام لگایا گیا،ایف ڈبلیو او اور این ایل سی سے میر ا تعارف 1997سے ہے جب جنرل کرامت آرمی چیف تھے،چین، سعودی عرب،اور متحدہ عرب امارات ایسے دوست ہیں جنہوں نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ نوا شریف کے دور میں بجلی کے کارخانے لگائے گئے، نواز شریف کے دور میں ملک ایٹمی طاقت بنا،پاکستان ضرور قائد کا پاکستان بنے گا،آذربائیجان قدرتی وسائل کے ذخائر سے مالا مال ملک ہے،باکو ایک خوبصورت شہر ہے حنیف عباسی آپ وہاں جائیں آپ کو دن کو تارے نظر آجائیں گے،چین وہ دوست ہے جس نے کبھی بھی مشکل وقت میں پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا،چین کی سرمایہ کاری پر عمران نیازی نے گھٹیا الزامات لگائے، مجھے چار سال جیلوں میں گھماتے رہے لیکن کوئی ثبوت نہ لا سکے،خدا کا شکر ہے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا۔چین کے ساتھ ایک جوہری معاہدا ہوا ہے،گزشتہ حکومت ن ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے،45فیصد کرپشن کے من گھڑت الزامات لگائے گئے، گزشتہ چار سال میں چیئرمین پی ٹی آئی نے چین سے معاملات خراب کر لئے تھے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں نہیں صرف کا م کرنے کا عزم چاہے،چین نے آج کے توانائی منصوبوں میں 2017کی قیمتوں کو برقرار رکھا ہے، قبل ازیں چشمہ 5 نیوکلیئر کی تعمیرکی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دو عظیم دوست چین اور پاکستان کے لیے یہ اہم موقع ہے، 1200 میگاواٹ کے چشمہ سی فائیو کے ایم او یوپر دستخط کردیے ہیں، منصوبے پر بغیر کسی تاخیر کے شروع کیا جائے گا، 4.8 ارب ڈالر کا یہ منصوبہ پیغام ہے کہ چینی سرمایہ کارپاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، معاہدے سے پاکستان چین تعلقات کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے پاک چین دوستی کو آہنی برادرز کی دوستی قراردیا ہے، اس منصوبے کو نواز شرریف کے دور میں لگانے کا فیصلہ ہوگیا تھا، پچھلی حکومت نے اس منصوبے کو سردخانے میں ڈال دیا تھا، پاکستان کی نئی فوجی قیادت کا بھی شکرگزارہوں کہ اس منصوبے میں گہری دلچپسی لی، یہ منصوبہ سول اور ملٹری لیڈرشپ کے ون پیج پر ہونیکا نتیجہ ہے۔آئی ایم ایف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نویں جائزے کیلئے پاکستان نے تمام شرائط پوری کردی ہیں لیکن معاہدے میں غیر معمولی تاخیر ہورہی ہے مگر چین ایک بار پھر ہمارے ریسکیو کیلئے سامنے آیا ہے.
Load/Hide Comments



