12 اکتوبر کا سانحہ نہ ہوتا تو پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوتا،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (آن لائن ) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے ن لیگ کی حکومت کا اثاثہ ہیں، سابق حکومت ملک کی تباہی کا باعث بن رہی تھی۔تباہی کی وجہ بننے والی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا،ہم نے بدترین معاشی حالات میں حکومت سنبھالی۔ منگل کو اسلام آباد میں مارگلہ ایونیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں پہلی بار 20 ارب سے دیہی علاقوں کی ترقی کے منصوبے کا افتتاح ہو رہا ہے،ن لیگ نے ہمیشہ ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی۔ترقیاتی منصوبے ن لیگ کی حکومت کا اثاثہ ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ 12 اکتوبر کا سانحہ نہ ہوتا تو آج پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوتا،پاکستان اتنی ترقی کر چکا ہوتا کہ لوگ کشتی میں زندگی کی بازی نہ ہارتے۔پوچھتا ہوں کہ کہاں ہیں وہ لوگ جو ایک کروڑ نوثناء اللہ نے کہا کہ جو کہتا تھا میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا اس کو آج سب نے چھوڑ دیا ہے جو کچھ 9 مئی کو ہوا اس نفرت کی بنیاد 2014 میں رکھی گئی۔ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے عوام کو سبسڈی نہیں دے سکتے،یہ معاہدہ پی ٹی آئی حکومت نے کیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ 2013ء میں 20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا عذاب تھا، لیکن مسلم لیگ ن نے چار سالوں میں لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کردیا گیا۔ وزیر داخلہ نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت نفرت کی سیاست کی بنیاد پر اقتدار میں آئی تھی۔حکومت تو بن گئی تھی لیکن ان کو چاہیے تھا کہ پھر سب کو ساتھ لے کر چلتے.