وزیر اعظم شہباز شریف 22 جون کو نئے عالمی مالیاتی معاہدے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے فرانس جائیں گے،ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف 22 اور 23 جون کو فرانس کا دورہ کریں گے،نئے عالمی مالیاتی معاہدے پر سربراہی اجلاس 22، 23 جون کو پیرس میں منعقد ہو گی،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، پیرس میں نئے عالمی مالیاتی معاہدے پر سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،، وزیراعظم شہباز شریف، فرانسیسی صدر امانوئیل میخواں کی خصوصی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، وزیراعظم بین الاقوامی مالیاتی اداروں، موسمیاتی مالیات، سرسبز ڈھانچہ سازی، دیرپا ترقیاتی اہداف اور قرض کے حل پر پاکستانی موقف پیش کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف اس موقع متعدد عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، سربراہی اجلاس میں “نئے عالمی مالیاتی معاہدے” کو طے کیا جائے گا، نئے مالیاتی معاہدے کا مقصد موسمیاتی، صحت، توانائی اور اقتصادی بحرانوں سے نمٹنا ہے۔