گزشتہ حکومت کے جبر کا ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا، کسی پرالزام نہ لگا ؤ ہم نے تمہار ا اتختہ الٹا،مولانا فضل الرحمان

ڈیرہ اسماعیل ان(آن لائن) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کے جبر کا ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا، کسی پرالزام نہ لگا ؤ ہم نے تمہار ا (عمران خان)اتختہ الٹا، 2018ء کے الیکشن میں دھاندلی کے سرپرستوں کو جانتے ہیں،انتخابات میں دھاندلی کے سرپرستوں کو جانتے ہیں،دھاندلی کے سرپرست رہنے دیئے نہ فائدہ اٹھانے والے، اسرائیل کے ایجنٹ اور دوست چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بیرونی ایجنڈے کے تحت ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالی گئی۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کے سرپرست کون ہیں ہمیں معلوم ہے لیکن آج وہ سرپرست رہے اور نہ اس سے فائدہ اٹھانے والے رہے، آج وہ بلوں گھسے ہیں،تلا ش کے باوجودنہیں مل رہے، بیرونی ایجنٹوں نے ملکی معیشت کوجام کیا، ملکی معیشت کی عمارت کو زمیں بوس کیاگیا، ترقی کاسفرروک دیا گیا لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمنی میں جس خاتون کو پاکستان سے ڈی پورٹ کردیا گیا آج وہ ہیخاتون چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت کررہی ہیں، پاکستان دشمن لوگوں کے خلاف جمعیت علمائے اسلام نے پہلے دن آواز بلند کی، آج وہ حق و صداقت کی زبان بن گئی۔انہوں نے ایک شخص نے تعمیر و ترقی کا راستہ روکا، ایک شخص نے احتجاج کے نام پر حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا آج ہم نے ان کا تختہ الٹ دیا، کسی پرالزام نہ لگا ؤ ہم نے اراتختہ الٹا، ہم نے تمہارا تختہ پارلیمنٹ کے ذریعے الٹا، ہم نے عوام کو اٹھایا۔ ساڑھے تین سال مقابلہ کیا، 14 ملین مارچ کیے۔ملین مارچ میں 3 کلومیٹرتک عوام کا سمندر تھا لیکن پرامن رہے، پورے ملک میں احتجاج کے دوران ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹا، ہم نے ریاست سے شکایت ضرور کی ہے لیکن اس کی حدود کو بھی سمجھا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ نکلے تو جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کیے، شہدا کی یادگاروں پر پتھر برسائے، مسجدوں کو جلایا، ریاست، شریعت اور دین بھی تم سے محفوظ نہیں رہا، میں جو پہلے دن سے آواز اٹھا رہا تھا وہ صحیح ثابت ہوئی۔