اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود پی آئی اے کی پرواز PK-731 سے جدہ روانہ ہوگئے۔وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود عمرہ ادائیگی کریں گے جس کے بعد وہ حج آپریشن کا جائزہ لیں گے۔وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود سعودی حکام سے ملاقاتیں کرنے کے ساتھ ساتھ حج کے دوران حجاج کرام سے ملاقاتیں اور انکی خدمت میں مصروف رہیں گے.
Load/Hide Comments



