اسلام آباد(آن لائن)پی ڈی ایم حکومت نے بجٹ پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کرلیا،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور آج(پیر کو) ہوگا،ن لیگی اور پیپلز پارٹی کے وزرائبجٹ اجلاس کے دوران ملاقات کرینگے،وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو سیلاب زدگان کی بحالی کیلیے فنڈز فراہمی پر بات ہوگی،وفاقی وزراء اسحاق ڈار،احسن اقبال،ایاز صادق، نوید قمر،خورشید شاہ،شازیہ مری,شیری رحمان بات چیت میں شامل ہونگے،وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی بھی شرکت متوقع ہے،یاد رہے کہ سندھ حکومت نے وفاقی بجٹ میں سیلاب زدگان کی بحالی کیلیے الگ سے بجٹ مختص کرنے کا مطالبہ کررکھا ہے۔
Load/Hide Comments



