نارووال (آن لائن) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کو دیوالیہ نہیں ہونے دیا، پاکستان کیلئے روڈ میپ تیار کرلیا ہے۔.پاکستان آہستہ آہستہ ترقی کی طرف جا رہا ہے، نون لیگ نہ سنبھالتی تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا،نارووال میں تعمیراتی ڈویژن کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ پوری دنیا پاکستان کی طرف سی پیک کے حوالے سے متوجہ ہورہیتھی، پاکستان دنیا کے سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن رہا تھا، 2018ء کی تبدیلی پاکستان کے عوام کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئی۔انہوں نے کہا کہ ایک اناڑی اور ناتجربہ کار کو صادق اور امین کا سرٹیفیکیٹ دیا گیا، اس نے اپنے سرپرستوں اور ڈونرز کو بنی گالہ میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے کھلی چھٹی دی، پاکستان کے عوام کو لوٹنے کا پرمٹ دیا گیا، نتیجہ یہ ہوا کہ پاکستان سے تمام سرمایہ کار دوڑ گئے، ترقی کے تمام منصوبے بند ہوگئے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی کے نئے ریکارڈ منصوبے لگے، 4 سال کے عرصے میں 2 ہزار کلومیٹر کی موٹرویز کا جال بچھایا گیا، ہم پاکستان کو بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، ہم پاکستان میں ترقی کے منصوبوں کو دوبارہ چالو کر رہے ہیں، پاکستان اب دوبارہ ترقی کی طرف اپنا رخ متعین کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دور حکومت میں نئے منصوبوں کی بجائے نفرت کے بیج بوئے گئے، صرف انتقامی کارروائیاں کی گئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں کوشش کررہے ہیں کہ تمام فیصلے اتفاق سے کئے جائیں۔ وزیراعظم نے ہمیشہ اپنے اتحادیوں کو ہر فیصلے میں شریک کیا۔اْنہوں نے کہا کہ ایک سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا، ملک کو دیوالیہ نہیں ہونے دیا، عمران خان کے دور میں ان کے اناڑی پن کے سبب ملکی معیشت تباہ ہو چکی تھی۔
Load/Hide Comments



