سینیٹ، قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہونگے

اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ اور قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس آج بروز سوموار پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہونگے،اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ بجٹ پر اراکین سیینٹ و قومی اسمبلی کی جانب سے کی جانے والی بحث کوسمیٹیں نگے جبکہ سینیٹ کی جانب سے بجٹ سفارشات بھی پیش کی جائیں گے۔سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامئے کے مطابق دونوں ایوانوں کے اجلاس سوموار کے روز صبح 11بجے منعقد ہونگے دونوں اجلاسوں میں اراکین بجٹ پر بحث کریں گے جبکہ وفاقی وزیر خزانہ بحث کو سمیٹیں گے اور سینیٹ اراکین کی جانب سے سفارشات بھی ایوان بالا میں پیش کی جائیں گی۔