روسی تیل خریدنے سے کوئی نقصان نہیں، فائدہ کتنا ہوگا یہ نہیں بتا سکتا، مصدق ملک

اسلام آباد (آن لائن)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہم نے جو روسی تیل خریدنے سے متعلق کمرشل ڈیل کی ہے اس میں ملک کو فائدہ ہے، پاکستان کو روسی تیل خریدنے سے کوئی نقصان نہیں۔ایک انٹرویو میں مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کو روسی تیل خریدنے سے کوئی نقصان نہیں البتہ کتنا فائدہ ہوگا یہ نہیں بتا سکتا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ روسی خام تیل لانے پر ہماری انشورنس کاسٹ بھی بڑھی ہے، روسی تیل لانیسے ٹرانسپورٹیشن کاسٹ بڑھ جائے گی۔ ہمارا فائدہ بہت اہم ہے، کتنا فائدہ ہوگا یہ نہیں بتا سکتا، تیل کی ادائیگی کسی بھی کرنسی میں ہو فرق نہیں پڑتا، جس کرنسی میں بھی ہمارے پاس لیکوڈیٹی ہوگی اس میں ادائیگی کریں گے۔مصدق ملک نے کہا کہ جو لوگ کہہ رہیہیں روسی تیل کافائدہ نہیں توماضی میں کیوں روسی تیل کی بات کیاکرتیتھے؟ روسی تیل سستا نہیں تھا تو لانے کے اعلانات کیوں کررہیتھے؟ روس میں تقریباً 8 قسم کے خام تیل دستیاب ہیں، ہم روس سے یورول خام تیل لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ریفائنریز لائٹ عربین خام تیل ریفائن کرنیکے لیے ڈیزائن ہیں، عربین لائٹ خام تیل کے ساتھ30سے 35فیصد تک یورول کو ملا کر استعمال کیا جاسکتاہے، روسی خام تیل کی ریفائنری سے فرنس ا?ئل کی پروڈکشن بڑھ جائے گی۔