اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے،بلوچستان کا اصل اثاثہ باصلاحیت بلوچ نوجوان ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جعفر خان مندوخیل کی زیرِ قیادت مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے 8 رکنی وفد نے ملاقات کی،وفد میں جمال شاہ کاکڑ، سردار یعقوب ناصر، آغا شاہ زیب درانی، عامر افضل مندوخیل، چوھدری نعیم، نصیر اچکزئی اور ظہیر خان کاکڑ شامل تھے۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔وفد نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بلوچستان کے لیے خصوصی منصوبے شامل کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے،حکومت ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان میں سی پیک کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے،بلوچستان کا اصل اثاثہ باصلاحیت بلوچ نوجوان ہیں،حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو اعلی تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور لیپ ٹاپس فراہم کرے گی.
Load/Hide Comments



