لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بدھ کی رات ہونے والی موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، بارش کے باعث جہاں گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، بارش کے باعث شہر کی سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، شہر میں سب سے زیادہ بارش مزنگ چونگی 153 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، لکشمی چوک پر 101 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے بڑی تعداد میں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند ہوتی رہیں جبکہ موسلادھار بارش سے لیسکو کے 100سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی، کچھ علاقوں میں چند گھنٹوں میں بجلی بحال جبکہ بیشتر علاقوں میں صبح کے وقت بجلی بحال ہوئی۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کر دی ہے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے 17 جون تک بارشوں کی پیشنگوئی کر رکھی ہے.
Load/Hide Comments



