حمزہ شہباز شریف کا عوامی انداز، ڈونگا گلی میں واک کے دوران انکے مداحوں نے گھیر لیا

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و رہنما مسلم لیگ ن میاں حمزہ شہباز شریف کا عوامی انداز، ڈونگا گلی میں واک کے دوران انکے مداحوں نے گھیر لیا۔میاں حمزہ شہباز لوگوں میں گھل مل گئے. ان کے ساتھ سلفیاں بنوائیں. لوگوں نے اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا اورمیاں حمزہ شہباز انکے ساتھ گفتگو کرتے رہے،انہوں نے بچوں کو اپنی شفقت سے بھی نوازا،عوام نے انکے پیارکو سراہتے ہوئے کہا کہ لیڈر کی لوگوں سے ایسی محبت قابل رشک ہے.