آزربائیجان سے تعلقات کے فروغ کو اہم سمجھتے ہیں، عصر حاضرکے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا،شہبازشریف

باکو(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزربائیجان سے تعلقات کے فروغ کو اہم سمجھتے ہیں، عصر حاضرکے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا،روس یوکرین تنازعے کی وجہ سے عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،آزربائیجان کو چاول کی برآمد میں اضافہ چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی تائید کرنے پر آزر بائیجان کے شکر گزار ہیں، امید جلد مقبوضہ وادی کے عوام حق خوداردیت حاصل میں کامیاب ہو جائیں گے جبکہ آزربائیجان کے صدر الہام علیوف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے باہمی تجارت میں اضافے پر اتفاق کیا ہے ،دونوں ممالک عوام کی بہتری کیلئے ملکر کام کریں گے، دفاعی صلاحیتوں کییلئے مشترکہ فوجی مشقوں میں اضافہ کیاجائے گا۔ آزربائیجان کے دارلحکومت باکو میں آزربائیجان کے الہام علیوف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذر بائیجان کا دورہ کرکے خوشی محسوس ہورہی ہے نواز شریف نے کہا تھا کہ جب باکو شہر کو دیکھیں گے تو خوشی ہو گی،صدر آزرباءئجان کے وژن سے متاثر ہوا ہوں،آزربائیجان سے تعلقات کے فروغ کو اہم سمجھتے ہیں صدر آزربائیجان سے بہت ہی مفید گفتگو ہوئی، آزربائیجان قدرتی وسائل سے مالا مل ملک ہے، آزر بائیجان اور پاکستان کے دیریینہ تعلقات ہیں، اس وقت عالمی مہنگائی کی وجہ سے بے پناہ مسائل کا سامنا ہے اور موجودہ دورکے چیلنجز سے نمٹنے کییلئے ملکر کام کرنا ہوگا، پاکستان کو توانائی بحران کا سامنا ہے،آزر بائیجان کے صدر کی محنت، اور نظریئے کا قائل ہوں،آزر بائیجان سے دو طرفہ تجارت کے حجم میں میں اضافے کا خواہاں ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزر بایئیجان کو پاکستان میں توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں،پاکستان میں سولر انرجی کے شعبے میں بہت مواقع ہیں، پاکستانی مصنوعات پر ڈیوٹی ختم کرنے کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر پر آزربائیجان کے موقف کو سراہتے ہیں،آزربائیجان نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے جس پر ہم شکریہ ادا کرتے ہیں، مقبوضہ وادی کے عوام 7دہائیوں سے بھارتی بربریت کا شکار ہیں،امید ہے جلد مقبوضہ کشمیر اپنی خودارادیت حاصل کر لے گا، آئے روز مقبوضہ وادی میں معصوم کشمیریوں کی لاشیں ملتی ہیں عالمی برادری کو اس کانوٹس لینا چاہیئے،آزربائیجان کو چاول کی برآمد میں اضافہ چاہتے ہیں،پاکستان کے باسمتی چاول جلد باکو کے عوام کیلئے دستیاب ہوں گے۔آزر بائیجان توانائی میں خود کفیل ہے،روس یو کرین تنازعے کی وجہ سے عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، آزر بائیجان کی ایئر لائن اسلام آباد کیلئے پروازیں شروع کر رہی ہے۔ گوادر کے ذریعے تجارت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ صدر آذر بائیجان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے امید ہے وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اس موقع پر صدر آزربائیجان الہام علیوف نے کہا کہ دونوں ممالک نے باہمی تجارت میں اضافے پر اتفاق کیا ہے دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع موجود ہیں، خطے کے مسائل اور باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی دونوں ممالک کے درمیان پروازوں میں بھی اضافہ کریں گے، آزربئجان میں 750 پاکستانی طالبعلم پڑھ رہے ہیں، دونوں ممالک عوام کی بہتری کیلئے ملکر کام کریں گے، تعلیم، دفاع سمیت دیگر مختلف شعبوں میں کام کریں گے، متعدد وفود پاکستان کا دور ہ کریں وزیراعظم کا مشکور ہوں انہوں نے دورہ کیا، دفاعی صلاحیتوں کے لئے مشترکہ فوجی مشقوں میں اضافہ کیاجائے گا۔