اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ سے خام تیل کا حصول پاکستان کی ترجیح ہے۔روس سے تیل کی خریداری کا معاملہ بیشتر دو طرفہ مذاکراتی عمل کے بعد ہوا،دھشت گردی کے معاملے پر پاکستان اپنے سخت تحفظات سے افغان حکام کو آگاہ کیے ہوئے ہے۔ سائیکلون کے حوالے سے میری معلومات کے مطابق بھارت سے رابطہ نہیں ہے۔جمعرات کو دفتر خارجہ میں نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفننگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم گزشتہ روز آذربائجان کے دورے پر پہنچے ہیں جمعرات کیصبح انہوں نے آذری صدر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، دفاع، تجارت اور باہمی شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا دونوں ممالک کی فارن سروسز اکیڈمیز کے درمیان ایک معاہدہ بھی کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر ناروے، بلجیم اور ڈنمارک کے دورے پر ہیں ان ممالک کے اعلی عہدیداروں سمیت امور خارجہ اور دفاع کے حاکم سے بھی ملاقاتیں کیں وزیر مملکت برائے خارجہ نے یورپی یونین فارن پالیسی سربراہ جوزف بوریل سے بھی ملاقات کی،وزیر مملکت برائے خارجہ کے دورہ یورپ کے کثیر مقاصد تھے۔ڈنمارک کے وزیر ڈیولپمنٹ دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچے ہیں، پاکستان اور آزر بائیجان کی فارن سروس اکیڈمیز میں باہمی تعاون پر بھی اتفاق کیا جائے گا، پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ری نیو ایبل انرجی پر مشترکہ ایکشن پلان پر دستخط کیا جائے گا، ڈنمارک کے وزیر وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کالعدم ٹی ٹی پی کے شمالی افغانستان میں منتقل کیے جانے کی خبروں پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم عبوری افغان حکام سے رابطوں میں ہیں دھشت گردی کے معاملے پر پاکستان اپنے سخت تحفظات سے افغان حکام۔کو آگاہ کیے ہوئے ہے ہم افغان حکام کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں سائیکلون کے حوالے سے میری معلومات کے مطابق بھارت سے رابطہ نہیں ہے، جی ایس پی پلس کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ تھا،؎پاکستان اپنے آئین و قانون کے مطابق 9 مئی کے واقعات پر اقدامات کررہا ہے۔عالمی مارکیٹ سے خام تیل کا حصول پاکستان کی ترجیح ہے یہ پاکستانی معشیت کیلیے بہت اہم ہے کیونکہ یہاں توانائی کے مسائل ہیں روس سے تیل کی خریداری کا معاملہ بیشتر دو طرفہ مذاکراتی عمل کے بعد ہوا پاکستان کا حق ہے کہ وہ اپنے توانائی کے مسائل سے نمٹنے کیلیے خام تیل کی خریداری کے فیصلے کرے .
Load/Hide Comments



