اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سے کنوینر متحدہ قومی موومنٹ و ممبر قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی اور کے فورمنصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا،بدھ کے روز وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو اور مشاورت کی گئی۔ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے بجٹ 2023-24 میں سندھ، بلخصوص شہری علاقوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کو شامل کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا جبکہ کراچی میں پانی کے دیرینہ مسئلے حل کے لیے برسوں سے تعطل کے شکار کے-فور منصوبے کی سنگ بنیاد رکھنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا،خالد مقبول صدیقی نیملکی ساحلی علاقوں پر بپرجوئے سائیکلون کے پیشِ نظر ریاست کے تمام تر وسائل کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بروئے کار لانے پر وزیراعظم سے اظہار تشکرکیا.
Load/Hide Comments



