لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں گھر گھر انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ پارٹی ٹکٹ بہترین کارکردگی پر ہی ملے گا،خواتین کو بااختیار بنانا اور قومی ترقی کے عمل میں انہیں شامل کرنا مسلم لیگ کے منشور کا حصہ ہے۔گزشتہ روز مریم نواز سے خواتین ونگ لاہور کی صدر سعدیہ تیمور نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پارٹی امور میں خواتینکے کردار کو مزید فعال بنانے اور تنظیم سازی کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ سعدیہ تیمور نے ٹریننگ سیشن اور پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ پارٹی ٹکٹ بہترین کارکردگی پر ہی ملے گا،خواتین مسلم لیگ (ن) کا ہراول دستہ ہیں جو ہمیشہ پارٹی قائد نواز شریف اور دیگر قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ آگے بڑھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا اور قومی ترقی کے عمل میں انہیں شامل کرنا مسلم لیگ کے منشور کا حصہ ہے۔سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز سے مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر اور جنرل سیکرٹری عمران نذیر نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کی تنظیمی امور کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ عید کے بعد سے تمام حلقوں کی تنظیمی عہدیداران کے ساتھ ملاقاتیں اور تنظیمی کنونشن کے حوالے سے مشاورت کی۔قبل ازیں چیف آرگنائزر مریم نوازکی زیرصدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ آئندہ کے لاتحہ عمل پر غور کیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن) لاہورکے صدر ملک سیف کھوکھر،(ن) لیگ لاہور خواتین ونگ کی صدر سعدیہ تیمور سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مریم نواز کو لاہور کی سیاسی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے خواتین ونگ کو گھرگھر انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایتکی۔ جبکہ لاہور کے متوقع ٹکٹ ہولڈرز اور دیگر امیدواروں بارے بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ اجلاس میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر سابق اراکین پنجاب اسمبلی کی کارکردگی پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست ازسرنومرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جلاس دوگھنٹے تک جاری رہا جس میں یونین کونسل سے صوبائی حلقوں کی تنظیموں بارے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی.
Load/Hide Comments



